راشن کارڈ رکھنے والوں کو 50 ہزار روپے کے ریلیف پیکیج کی خبرفرضی

نئی دہلی:حکومت کے ایک پائلٹ پروجیکٹ کی تصویر بہت سارے سوشل میڈیا پلیٹ فارمزپر وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں قومی تعلیم یافتہ بے روزگار اسکیم کا ذکر ہے۔ اس کے تحت مستحق افراد کو 50 ہزار کا ریلیف پیکیج دینے کی بات کی گئی ہے۔اس وائرل پوسٹ کے مطابق حکومت نے قومی تعلیم یافتہ بے روزگار اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس کے تحت تمام راشن کارڈہولڈروں اوردرخواست گزاروں کو 50 ہزار روپے کا ریلیف پیکیج دیا جائے گا۔ پوسٹ میں اسکیم سے متعلق شرائط کا بھی ذکر ہے۔ تاہم،تحقیقات میں یہ وائرل دعویٰ جعلی نکلاہے۔حکومت کے پریس انفارمیشن بیورونے اس دعوے کی تردیدکی ہے۔ اتوار 3 مئی کو ایک ٹویٹ میں، پی آئی بی نے واضح کیاہے کہ حکومت نے اس اسکیم کو متعارف نہیں کیا ہے۔ جعلی اور جعلسازسائٹوں سے ہوشیار رہنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔