Home قومی خبریں عدالت نے وسیم رضوی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

عدالت نے وسیم رضوی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا

by قندیل

لکھنؤ:اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے سابق چیئرمین ملعون وسیم رضوی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رضوی کے خلاف خاتون کی اپیل پر عدالت نے پولیس کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیاہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس کو تین دن میں اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا گیاہے۔ لکھنؤ کے سعادت گنج پولیس اسٹیشن میں وسیم رضوی کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ شکایت کنندہ وسیم رضوی کے ایک سابق ڈرائیور کی بیوی ہے۔ جس نے رضوی پر فحش ویڈیوز بنا کر زیادتی اور اسے بلیک میل کرنے کا الزام لگایا تھا۔ پولیس نے معاملے پرنوٹس نہیں لیا۔ اس لیے متاثرہ نے عدالت سے رجوع کیاہے ۔ لکھنؤعدالت کے حکم پر سعادت گنج پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔

You may also like

Leave a Comment