رنجیت رنجن کی وارننگ،سیاسی انتقام سے بازرہیں نتیش کمار

پٹنہ :راجیوپرتاپ روڈی کی گرفت کرنے پرجب سے پپو یادو کو 32 سال پرانے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے ، تب سے ان کی اہلیہ رنجیت رنجن وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر حملہ آور ہیں۔ اب انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈرکاکہناہے کہ بی جے پی کو سیاست چھوڑنا چاہیے۔ انھوں اپنے شوہر کی صحت پر بھی سوال اٹھایا ہے۔سابق رکن پارلیمنٹ نے کہاہے کہ پپو یادو کو 32 سال پرانے جعلی کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔ انہیں پٹنہ میں 15 گھنٹوں کے لیے رکھاگیااورپھرانھیں مدھے پورہ لے جایا گیا۔ اس کے بعد ہم اسپتال کو ویر پور سے دربھنگہ لائے ہیں۔ ایسی صورتحال میں آپ کہہ رہے ہیں کہ ان کے علاج معالجے کا مناسب انتظام موجود ہے۔