رانچی سے چنئی کے لیے براہ راست ہوائی سروس کا آغاز

رانچی:رانچی سے چنئی تک براہ راست ہوائی خدمات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ رانچی- چنئی ایئر بس 320 (6E-6335/36) نے ہفتہ کے روز برسا منڈا ہوائی اڈے سے پہلی پرواز کی،ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر ونود شرما نے بتایا کہ یہ پرواز روزانہ صبح 8:05 بجے چنئی سے رانچی پہنچے گی۔ اس کے بعد یہ 8:40 منٹ پر چنئی کے لیے پرواز کرے گی۔خیال رہے کہ 18تاریخ سے شروع ہونے والی یہ فضائی خدمات شروع ہونا تھی، لیکن انتظامی وجوہات کی بناء پر آج اس کا آغاز کیا گیا۔جھارکھنڈ چیمبر اور دیگر تنظیموں کی جانب سے رانچی سے چنئی تک براہ راست فضائی خدمات کا طویل عرصے سے مطالبہ کیا جارہا تھا، اس وقت رانچی سے چنئی کے لیے کوئی براہ راست پرواز نہیں تھی۔ ٹرین میں دو دن سے زیادہ وقت صرف ہوجاتا ہے،اس کی وجہ سے کاروبار سمیت متعدد اہم کام متأثر ہو رہے تھے۔