رام ولاس پاسوان کی راجیہ سبھانشست پربی جے پی نے سشیل مودی کو امیدوار بنایا،ایل جے پی سائڈ لائن

پٹنہ:بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے بہارمیں آئندہ راجیہ سبھا ضمنی الیکشن کے لیے سشیل کمارمودی کونامزد کیا ہے۔ یہ معلومات پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے دی ہیں۔یہ نشست رام ولاس پاسوان کی موت کے بعد خالی ہوئی تھی۔ حال ہی میں ایل جے پی نے بہار کے انتخابات میں علیحدہ لڑائی کے بعدبی جے پی نے اس کوسائیڈ لائن کردیاہے۔ورنہ تو یہ نشست ایل جے پی کے کھاتے میں جاناچاہیے تھی۔ بی جے پی سشیل کمار مودی کا قد بڑھا رہی ہے۔ سشیل مودی اب راجیہ سبھا کے راستے مرکز جاسکتے ہیں جہاں انہیں ایک بڑی ذمہ داری دینے کے لیے بات چیت کی جارہی ہے۔ بہار اسمبلی الیکشن میں نئی این ڈی اے کی حکومت قائم ہونے کے بعد سشیل مودی کو ڈپٹی سی ایم کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔ تب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ بی جے پی انہیں مرکز میں رکھناچاہتی ہے۔