Home قومی خبریں راجیہ سبھا میں پی ایم مودی کے نئے تیور،کہا:ملک میں آندولن جیویوں کی نئی پود نمودار ہوئی ہے

راجیہ سبھا میں پی ایم مودی کے نئے تیور،کہا:ملک میں آندولن جیویوں کی نئی پود نمودار ہوئی ہے

by قندیل

نئی دہلی:آج جب وزیر اعظم مودی راجیہ سبھا میں تقریر کررہے تھے تو ان کا انداز ’مختلف ‘تھا۔ اپنی تقریر میں مودی نے کچھ نئی اصطلاح کا بھی ذکر کیا ،’ جیسے کہ آندولن جیوی‘ ، فارن ڈسٹرکٹیوآئیڈیا لوجی، اورجی-23۔ اپنی تقریر میں مودی نے یہ بھی کہا کہ اگر قوم پرست میتھلی شرن زندہ ہوتے ،تو اپنی نظم کس طرح لکھتے۔ علاوہ ازیں پی ایم مودی نے کسانوں کے معاملہ پر حزب اختلاف کوہدفِ تنقید بناتے ہوئے 4 سابق وزرائے اعظم کا بھی حوالہ دیا۔ مودی نے اپنی تقریر میں کہا خود پر تنقید کی بابت کہا کہ ٖمجھے مزا آرہا ہے کہ میں کم از کم آپ کے کام تو آیا۔پی ایم مود ی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ہم کچھ الفاظ سے متعارف ہیں ، شرم جیو ی، بدھی جیوی ، وغیرہ ۔ میں دیکھ رہا ہوں کہ اس ملک میں کچھ عرصے سے ایک نیا گروہ بھی پیدا ہوا ہے۔ ایک نئی برادری سامنے آئی ہے’آندولن جیوی ‘ ۔ آپ دیکھیں گے کہ تحریک خواہ وکلا ، طلباء ، مزدوروں کا ہی کیوں نہ ہو ،ہر تحریک میں یہ طبقہ نظر آئے گا ،وہ تحریک کے بغیر نہیں رہ سکتے، ہمیں ان کی شناخت کرنی ہوگی ۔ مودی کے مطابق اس طرح کے لوگ افراد ہر جگہ پہنچ جاتے ہیں اور نظریاتی موقف اختیار کرتے ہیں، اس سلسلے میں نئے نئے طریقے بتاتے ہیں، وہ اپنی تحریک خود پیدا کرنے سے قاصر ہیں، لیکن اگر کسی کی تحریک جاری ہے تو وہ وہاں جاکر بیٹھ جاتے ہیں۔ مودی نے کہا کہہ ٖملک ترقی کر رہا ہے اور ہم براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی بات کر رہے ہیں ، لیکن ہر بارباہر سے ایک نیا ایف ڈی آئی نظر آتا ہے۔ یہ نیا ایف ڈی آئی ہے ’فارن ڈسٹرکٹیو آئیڈیالوجی‘۔ ہمیں ملک کو اس ایف ڈی آئی سے بچانے کے لیے زیادہ سے زیادہ بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے کہ مودی کا اشارہ کلائمٹ کارکن گریٹا تھنبرگ سے لے کر پاپ گلوکارہ ریحانہ تک کی غیر ملکی مشہور شخصیات کی طرف تھا، جنہوں نے حالیہ دنوں سوشل میڈیا پوسٹوں کے ذریعہ کسان تحریک کی حمایت کی تھی۔مودی نے کہا کہ کچھ لوگ پنجاب کے ہمارے سکھ بھائیوں کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہ ملک ہر سکھ کے لیے باعث ِ فخر ہے۔انہوں نے ملک کے لیے کیا نہیں کیا؟ گروؤں کی بہت بڑی روایت ہے۔ کچھ لوگ سکھوں کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اس سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔وزیر اعظم نے راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف غلام نبی آزاد کی تعریف کی۔ مودی نے کہ شائستگی سے بولتے ہیں ، کبھی بھی سخت الفاظ استعمال نہیں کرتے۔ انہوں نے جموں و کشمیر میں ہونے والے انتخابات کی تعریف کی، میں اس کے لیے آپ کا مشکور ہوں۔ لیکن مجھے خوف بھی ہے، مجھے یقین ہے کہ آپ کی پارٹی کے ممبران اسے مناسب جذبے سے لیں گے۔ غلطی سے جی 23 کی رائے کو الٹا مت دیں۔خیال رہے کہ یہاں مودی کا جی 23 کااشارہ 23کانگریس قائدین کی طرف تھا جنہوں نے اگست 2020 میں سونیا گاندھی کو ایک خط لکھا تھا ، جس میں کہا گیا تھا کہ پارٹی کو کل وقتی قیادت کی ضرورت ہے۔

You may also like

Leave a Comment