راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے شاداب انصاری کواعزاز

کوٹہ (پریس ریلیز):آج انصاری ویلفیئر سوسائٹی کوٹہ کی جانب سے راجستھان ایڈمنسٹریٹو سروس (آر اے ایس )میں 171ویں رینک لاکر کامیاب ہونے والے نجم الدین انصاری کے بیٹے محمد شاداب کی حوصلہ افزائی کیلئے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں شاداب انصاری ویلفیئر سوسائٹی کوٹہ کے عہدہ دار اور ممبران نے انہیں پھولوں کی ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا اور ہمت افزائی کے طور پر شال اڑھاکرستارہ انصارتمغہ سے نوازا گیا ۔اس کے علاوہ انہیں سوسائٹی کا رسالہ انصاری درپن پیش کیا گیا۔ اس موقع پر انصاری درپن کے مدیر رضوان الدین انصاری نے کہا یہ ہماری برادری اور قوم کے لئے اعزاز اور ترقی کا لمحہ ہے ،ہمیں ایسے ہونہار اور قابل نونہالوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے سماج کے مختلف طبقے کے نوجوانوں کے اندر تعلیمی صلاحیت بڑھانے اور مقابلہ جاتی امتحانات میں حصہ لینے کا حوصلہ پروان چڑھے گا ۔
پروگرام کی صدارت سوسائٹی کے صدر سراج احمد انصاری نے کی ۔اس موقع پر جنرل سکریٹریز ظہور احمد ،خازن عبد المجید انصاری ،صابر حسین انصاری ، یقین الدین انصاری ، عبد الحمید انصاری ، عبد الصمد انصاری ، فخرالدین انصاری ، عبدالحمید صدیقی موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت صابر حسین نے کی۔