Home قومی خبریں نہ میں دہلی گیا اور نہ ہی میں نے کسی سے ملاقات کی،اوپی راج بھر کی وضاحت

نہ میں دہلی گیا اور نہ ہی میں نے کسی سے ملاقات کی،اوپی راج بھر کی وضاحت

by قندیل

لکھنؤ : یوپی اسمبلی الیکشن 2022 میں ایس پی اتحاد نے جیت کے خواب سجا رکھے تھے۔ لیکن اس کے سارے خواب ایک لمحے میں ختم ہوگئے۔ اس دوران ایس بی ایس پی کے سربراہ او پی راج بھر کی امت شاہ سے ملاقات کی خبر نے کافی سرخیاں بنائیں۔ جس کے بعد یہ خبریں تیز ہوئیں کہ راج بھر بی جے پی میں شامل ہونے جا رہے ہیں۔ تاہم او پی راج بھر نے ان خبروں کی تردید کی ہے۔وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی خبر پر ایس بی ایس پی کے صدر او پی راج بھر نے کہاکہ یہ خبر بے بنیاد ہے، میں نہ تو دہلی گیا اور نہ ہی میں نے کسی سے ملاقات کی ۔ راج بھر نے کہا کہ ہم بلدیاتی انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں اور سماج وادی پارٹی اتحاد کے جوہمارے امیدوار ہیںان کو جتانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔او پی راج بھر نے 2022 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں سماج وادی پارٹی کے ساتھ اتحاد میں حصہ لیا تھا۔ راج بھر کی پارٹی نے الیکشن میں 6 سیٹیں جیتی ہیں۔ تاہم بی جے پی نے زبردست اکثریت حاصل کر کے الیکشن جیت لیا ہے۔ امیت شاہ کی ملاقات کی خبر سامنے آنے کے بعد قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں کہ راج بھر بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔ تاہم انہوں نے اس بات کی مکمل تردید کی۔

You may also like

Leave a Comment