Home قومی خبریں راجیہ سبھاانٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں مطلوب

راجیہ سبھاانٹرن شپ پروگرام کے لیے درخواستیں مطلوب

by قندیل

کسی بھی شعبے سے گریجویشن یاپوسٹ گریجویشن کرنے والے طلبہ اپلائی کرسکتے ہیں
نئی دہلی:راجیہ سبھا نے اہلیت رکھنے والے طلبہ کو انٹرن شپ پروگرام کے لیے اپلائی کرنے کی دعوت دی ہے۔وہ طلبہ جوگریجویشن یا پوسٹ گریجویشن کررہے ہیں وہ ضابطے کے مطابق درخواست فارم بھرکر آن لائن یاآف لائن بھیج سکتے ہیں۔خواہش مند طلبہ اپلی کیشن فارم بھرکر[email protected]پرای میل کرسکتے یا اپلی کیشن فارمrajyasabha.nic.inسے ڈاؤن لوڈ کرکے درج ذیل پتے پر بھیج سکتے ہیں۔کسی بھی شعبے میں ڈگری رکھنے والے طلبہ درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔اس انٹرن شپ کے ذریعے امیدوارکویہ موقع فراہم کیاجائے گا وہ ہندوستانی پارلیمنٹ کے کام کاج کے بارے میں معلومات حاصل کرسکیں۔انٹرنزکا انتخاب راجیہ سبھاکے سکریٹری جنرل کی ہدایت کے مطابق راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذریعے ہوگا۔
راجیہ سبھا سٹوڈینٹ انگیجمنٹ انٹرن شپ،اہلیت،مدتِ کار اور اپلی کیشن فارم راجیہ سبھا کی ویب سائٹrajyasabha.nic.inپرRajya Sabha Research and Study(RSRS)Schemeکے عنوان سے موجودہے۔ایوانِ بالا کے اعلان کے مطابق اپلی کیشن فارم کا مجوزہ فارمیٹ ضمیمہ نمبرپانچ پردستیاب ہے۔امیدوارحضرات اپنی درخواستیں راجیہ سکریٹریٹ کے جوائنٹ سکریٹری شری ایس ڈی نوٹیال کواس پتے پر بھیج سکتے ہیں:Room No. 517, Fifth Floor, Parliament House Annexe, New Delhi – 110001یا[email protected]پرای میل کرسکتے ہیں۔اس فیلوشپ کی مدت18ماہ ہوگی جس میں چھ ماہ کی توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔فیلوزکوآٹھ لاکھ روپے کا گرانٹ اورپچاس ہزار اضافی/ہنگامی گرانٹ دی جائے گی۔

You may also like

Leave a Comment