Home قومی خبریں راجیہ سبھا میں مرزا غالب کو بھارت رتن دیے جانے کا مطالبہ

راجیہ سبھا میں مرزا غالب کو بھارت رتن دیے جانے کا مطالبہ

by قندیل

نئی دہلی:راجیہ سبھا میں پیر کو ترنمول کانگریس کے ایک رکن نے اردوکے عظیم شاعر مرزا غالب کو بھارت رتن دیے جانے کامطالبہ کیا۔ترنمول کانگریس رکن محمد ندیم الحق نے وقفہ صفر میں یہ مطالبہ کیا۔ انہوں نے اردوغزل میں ان کی حصے داری کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آگرہ میں پیدا ہوئے غالب نے 11 سال کی عمر سے ہی نثر اوراشعارلکھنا شروع کر دیاتھا۔ غالب کو جو احترام ملنا چاہیے تھا، وہ انھیں نہیں ملا۔ٹی ایم سی راجیہ سبھا ایم پی کے اس مطالبے کی حمایت سماج وادی پارٹی وکانگریس سمیت دیگر کئلی پارٹیوں کے ارکان نے بھی کی۔ ندیم الحق نے یہ مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مرکزی سرکارسے اپیل ہے کہ وہ غالب کو بعد ازوفات بھارت رتن سے نوازے۔سرکارکا ایسا قدم نہ صرف غالب کی قدرافزائی ہوگی بلکہ اس سے ہم سب کی کے وقار میں اضافہ ہوگا۔انھوں نے کہاکہ غالب بھلے ہی آگرہ میں پیدا ہوئے مگر ان کی شاعرانہ مقبولیت سرحدوں سے ماوراہے۔غالب نے غزل کی صنف میں بہت سی پرانی روایتوں کو توڑا اور نئی روایتیں قائم کیں،اردوشاعری میں ان کاکارنامہ بیش قیمت ہے۔

You may also like

Leave a Comment