Home قومی خبریں راجستھان حکومت نے سی اے اے کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

راجستھان حکومت نے سی اے اے کی آئینی حیثیت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا

by قندیل

 

نئی دہلی:کانگریس کی قیادت والی راجستھان حکومت نے پیر کو شہریت ترمیمی قانون کی آئینی حیثیت کوچیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں عرضی دائرکی ہے۔ راجستھان حکومت کا کہنا ہے کہ اس قانون سے آئین میں دیے گئے برابری کے حقوق اورجینے کے حق جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔کیرالہ کے بعد راجستھان دوسری ریاست ہے جس نے شہریت ترمیمی قانون کی آئینی قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے کے لیے آئین کے آرٹیکل 131 کا سہارا لے کر عدالت میں کیس دائرکیاہے۔ اس دفعہ کے تحت مرکز سے تنازعہ ہونے کی صورت میں ریاست براہ ِراست عدالت میں معاملہ دائرکرسکتی ہے۔ریاستی حکومت نے شہریت ترمیمی قانون کو آئین کی دفعات کے الگ اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔شہریت ترمیمی قانون، 2019 میں انتظام ہے کہ افغانستان، بنگلہ دیش اور پاکستان میں مذہبی ظلم وستم کی وجہ سے 31 دسمبر، 2014 تک ہندوستان آئے اقلیتی ہندو، سکھ، بدھ مت، عیسائی، جین اور پارسی کمیونٹی کے اراکین کو بھارت کی شہریت دینے کا قانون ہے۔ اس قانون کی آئینی قانونی حیثیت کو چیلنج دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں اب تک 160 سے زائد عرضیاں دائرکی جا چکی ہیں۔

You may also like

Leave a Comment