راجستھان حکومت کا فیصلہ:مذہبی تقریبات،تہواروں اور میلوں میں شرکت کے لیے کورونا جانچ ضروری

نئی دہلی:راجستھان حکومت نے مذہبی تقریبات ، تہواروں اور میلوں میں شرکت کرنے والوں کے لیے کورونا وائرس کے انفیکشن کی آرٹی۔ پی سی آرجانچ لازمی کردی ہے۔ پرنسپل سکریٹری ابھے کمار نے بدھ کی رات کو جاری کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے کسی بھی میلے میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد کو متعلقہ ضلعی انتظامیہ میں پیشگی رجسٹریشن کروانا ہوگا۔ یہ ایس او پی تہواروں اور میلوں کے دوران کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاط کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔اس کے مطابق حکومت وسیع پیمانے پر مہم چلائے گی اور دیگر تمام ریاستی حکومتوں کو یہ بھی بتائے گی کہ آر ٹی ۔پی سی آر جانچ رپورٹ نگیٹیو والے عقیدت مندوں کو ہی ایسے مذہبی تقریبات اور میلوں میں داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ عقیدت مند اس طرح کی جانچ رپورٹ کی ایک کاپی اپنے پاس رکھ سکتے ہیں یا اپنے موبائل پر بھی رکھ سکتے ہیں۔