Home قومی خبریں راجستھان بورڈکے 12 ویں آرٹس کا نتیجہ جاری

راجستھان بورڈکے 12 ویں آرٹس کا نتیجہ جاری

by قندیل

جے پور:سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ راجستھان (آر بی ایس ای)نے 12ویں آرٹس امتحانات کارزلٹ آج21 جولائی کوجاری کردیاہے ۔ اس بار 90.70فی صدطلبہ پاس ہوئے ہیں۔راجستھان بورڈ آرٹس اسٹریم کے نتائج میں لڑکیوں نے بازی ماری ہے۔ لڑکوں کی بنسبت لڑکیاں تقریباََ5 5 فیصد زیادہ ہیں۔ راجستھان بورڈ کلاس 12 آرٹس کے نتائج میں 93.10 فیصد لڑکیاں کامیاب ہوگئیں۔ لڑکوں کی شرح 88.45 ہے۔نتیجہ کے اعلان کے ساتھ ہی راجستھان بورڈسے 12 ویں آرٹس کاامتحان دینے والے تقریباََ5 لاکھ طلباء کاانتظاربھی ختم ہوگیاہے۔بورڈکی آفیشل ویب سائٹ،rajresults.nic.in پر طلباء اپنارول نمبر درج کرکے نتیجہ چیک کرسکتے ہیں۔نتائج کا اعلان اس سال تاخیرسے ہواہے جس کی وجہ کوروناکی وباہے۔ آر بی ایس ای میرٹ لسٹ جاری نہیں کرے گا۔بتادیں کہ راجستھان بورڈ12 ویں کے سائنس اسٹریم کا نتیجہ پہلے ہی جاری کیاجاچکا ہے۔ سرکاری ویب سائٹوں پرآپ نتائج کو چیک کرسکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment