راجد امیدوار سرفراز عالم پر انتخابی ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کاالزام،الیکشن کمیشن کا ایف آئی آر درج کرنے کاحکم

ارریہ:بہار اسمبلی الیکشن 2020 میں تیسرے مرحلے کےلیے ہفتے کے روز ووٹ ڈالے گئے ۔ دریں اثنا الیکشن کمیشن نے ارریہ کے جوکی ہاٹ سے راجدامیدوار سرفراز عالم پر ایف آر آئی درج کیے جانے کی ہدایت دی ہے ۔یہ ہدایت ضابطہ ٔ اخلاق کی خلاف ورزی پر گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق آر جے ڈی کے امیدوار سرفراز احمد اپنی پارٹی کا نشان ’لالٹین‘ کااسٹیکر لگا کر ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن جا پہنچے۔ الزام ہے کہ کہ آر جے ڈی امیدوار اپنی جماعت کے انتخابی نشان ’’لالٹین‘‘ کے اسٹیکر کے ساتھ ارریہ ضلع کے سیسونا گاؤں میں ووٹ ڈالنے کےلیے پولنگ بوتھ پہنچے، اور ووٹ دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ اس پر نوٹس لیتے ہوے چیف الیکٹورل آفیسر ایچ آر سری نواس نے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو ہدایت دی ہے کہ وہ پورے معاملہ کی تحقیقات کریں اور ایف آئی آر درج کریں۔