Home قومی خبریں اب چارٹ نکلنے کے بعد ٹکٹ واپس کرنے پر بھی رقم ملے گی واپس،ریلوے کا نیا اصول

اب چارٹ نکلنے کے بعد ٹکٹ واپس کرنے پر بھی رقم ملے گی واپس،ریلوے کا نیا اصول

by قندیل

ممبئی:ہندوستان میں لاکھوں لوگ ریلوے سے سفر کرتے ہیں۔ یہ ایک بڑی وجہ ہے جس کی وجہ سے اسے ملک کی لائف لائن بھی کہا جاتا ہے۔ اپنے مسافروں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی ریلوے وقتا فوقتاکئی تبدیلیاں کرتی رہتی ہے۔ ان تبدیلیوں کا مقصد ریل کے مسافروں کو سفری تجربہ فراہم کرنا ہے۔ تاہم آپ کے لیے ٹرین کا سفر کرنے سے پہلے ٹرین کا ٹکٹ بک کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کڑی میں آج ہم آپ کو ہندوستانی ریلوے سے متعلق ایک خاص معلومات دینے جا رہے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ چارٹ کی تیاری کے بعد بھی اپنا ٹرین ٹکٹ منسوخ کر سکتے ہیں اور منسوخی پر آپ کو رقم کی واپسی بھی مل جاتی ہے۔آئی آرسی ٹی سی نے بتایا ہے کہ چارٹ کی تیاری کے بعد بھی اگر آپ ٹکٹ ردکرتے ہیں تو اس صورت حال میں آپ رقم کی واپسی کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment