ریلوے نے کرایے میں اضافہ کی خبروں کوبے بنیادبتایا

نئی دہلی:بھارتی ریلوے نے ٹرینوں کا کرایہ بڑھانے کی خبروں کی تردیدکی ہے۔ ریلوے نے بتایاہے کہ کچھ میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ ٹرینوں کے مسافر کرایوں میں کچھ اضافے کا امکان ہے۔ جبکہ ٹرینوں کے کرایے میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔ریلوے نے کہاہے کہ فی الحال ٹرینوں میں کرایہ بڑھانے پر کوئی غورنہیں کیا جارہا ہے۔ ہندوستانی ریلوے نے میڈیا کو مشورہ دیاہے کہ وہ ٹرینوں میں کرایے میں اضافے کی خبر کو شائع نہ کریں۔بتا دیں کہ کچھ میڈیا رپورٹس نے حال ہی میں کہا تھا کہ ریلوے 6 جنوری سے ٹرینوں کا کرایہ بڑھانے پر غور کررہا ہے۔ ریلوے نے کرایہ بڑھانے کی خبروں سے خودانکار کیا ہے۔ ساتھ ہی پی آئی بی نے بھی حقائق کی جانچ پڑتال کے ذریعے ٹرینوں کا کرایہ بڑھانے کی خبروں کو مکمل طورپرگمراہ کن قرار دیا ہے۔ ریلوے نے ٹرینوں کا کرایہ بڑھانے کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کی ہے۔