ریلوے نے ”آروگیہ سیتو ایپ“ کولازمی کیا،سادہ موبائل والوں کے لیے نئی مشکل

نئی دہلی:ریلوے نے منگل سے شروع ہونے والی خصوصی ٹرینوں میں سفرکے لیے فون پرآروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قراردے دیا ہے۔اس سے قبل پیر کو ریلوے نے فون میں یہ ایپ رکھنے کا مشورہ دیا تھا جو لازمی نہیں تھا۔ہردن نئی ہدایات سے اس کے کنفیوژن کاپتہ چلتاہے۔ریلوے نے دہلی سے بڑے شہروں کے مابین خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا تھا، جن کی سفری ہدایات پر، اس ایپ کو فون پر رکھنا لازمی نہیں تھا، لیکن پیر کی آدھی رات کو، ریلوے کی وزارت نے ایک ٹویٹ دے کرکے اسے لازمی قرار دیا ہے۔سوال یہ ہے کہ جولوگ سادہ موبائل استعمال کرتے ہیں،کیاوہ سفرنہیں کرپائیں گے؟کیااسمارٹ فون والے ہی سفرکرسکتے ہیں؟مزدوروں اورغریبوں کوسفرسے روکنے کے لیے یہ کوشش تونہیں ہے؟۔.ٹویٹ میں کہاگیا ہے کہ ریلوے کچھ مسافر ٹرین سروس شروع کرنے جارہی ہے۔ سفر شروع کرنے سے پہلے،مسافروں کے لیے فون پر آروگیہ سیتو ایپ ڈاؤن لوڈکرنالازمی ہوگا۔ذرائع نے بتایاہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اوروزرائے اعلیٰ کی میٹنگ کے بعد مرکزی وزارت داخلہ نے باضابطہ پیغام میں اسے لازمی قرار دے دیا ہے۔عہدیداروں نے کہاہے کہ جن مسافروں کے پاس یہ ایپ اپنے فون پر نہیں ہوگی انہیں اسٹیشن پہنچنے کے بعد ڈاؤن لوڈکرنے کوکہا جاسکتا ہے۔عہدیداروں نے کہا کہ اس بارے میں کوئی وضاحت نہیں ہے کیونکہ سپریم کورٹ نے ایک ہدایت کے تحت اسے لازمی قرار دینا غیر قانونی قرار دیاہے۔آروگیہ سیتو ایپ کو اب تک 9.8 کروڑ اسمارٹ فونز میں ڈاؤن لوڈکیاجاچکاہے۔اس کا استعمال حکومت انفیکشن کے معاملات میں رابطے کا پتہ لگانے اور صارفین کو طبی مشورے فراہم کرنے کے لیے کررہی ہے۔وزارت داخلہ نے کوویڈ 19 انفیکشن کے علاقے میں بھی اس ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری بنادیا ہے۔