راہل گاندھی پر برسے مختارعباس نقوی، کہا آر ایس ایس کی ورکشاپ میں کام کرنے کا طریقہ سیکھیں!

نئی دہلی:کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اعتراف کیا ہے کہ سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی طرف سے عائدکردہ ایمرجنسی ایک غلطی تھی۔ راہل کے اس بیان کے بعد مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ آر ایس ایس میں جائیں اور کام کرنا سیکھیں۔ مختار عباس نقوی نے کہاکہ کانگریس کے جرائم کاشمار نہیں ہے۔ ملک کی جمہوریت کا قتل کیا، قتل عام کیا، کتنی معافی مانگیں گے۔ بی جے پی، آر ایس ایس اور مودی کا نام لے کران کوآر ایس ایس میں جانا چاہیے اور دیکھنا اور سیکھنا چاہیے ۔نقوی نے مزید کہاکہ اگر ہم انتخابات جیت جاتے ہیں توبھول جاتے ہیں کہ لوگوں نے کیوں جتایا اور وہ ہارجاتے ہیں تو جمہوریت اور انتخابی عمل کولے کرسوالات۔ بیانات سے اپنی غلطیوں کو چھپانا کام نہیں کرے گا۔انہوں نے کہاکہ یہ بیوقوف لوگ ہیں، انہیں آر ایس ایس ورکشاپ میں جانا چاہیےاور اگر آپ وہاں جاتے ہیں تو آپ سمجھ جائیں گے کہ آر ایس ایس لوگوں سے متعلقہ امور پر کتنی اچھی طرح سے کام کرتی ہے۔