Home قومی خبریں راہل گاندھی نے NEET امتحان میں بیٹھنے والے طلبا کو نیک خواہشات پیش کی،پی ایم مودی کی تنقید

راہل گاندھی نے NEET امتحان میں بیٹھنے والے طلبا کو نیک خواہشات پیش کی،پی ایم مودی کی تنقید

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا وائرس کی وبا کے درمیان NEET امتحان کروانے کے لیے مودی سرکار کو ایک بار پھر نشانہ بنایا ہے۔ نیز امتحان میں شامل طلباء کو نیک خواہشات بھی پیش کی ہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ مودی جی کو جتنی فکر اپنے دوستوں کی ہے کاش اتنی فکر NEET-JEE طلباء کے لیے ہوتی۔اتوار کے روز اپنے ٹویٹ میں راہل گاندھی نے لکھا ہے کہ نیٹ امتحان میں بیٹھنے والے طلباء کے لیے میری نیک خواہشات ہیں اور میں ان طلباء کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں جو کورونا جیسے وبائی مرض اور سیلاب کے سبب امتحان دینے سے قاصر رہے ۔ کاش مودی جی کو جتنی فکر اپنے سرمایہ دار دوستوں کو لے کر ہوتی ہے ،اتنی فکر جے ای ای – این ای ای ٹی کے امیدواروں اور طلباء کے بارے میں ہوتی ۔

You may also like

Leave a Comment