Home قومی خبریں انوراگ کشیپ،تاپسی پنو کے خلاف آئی ٹی ریڈ،راہل گاندھی نے مودی سرکار کوگھیرا ، لکھا-’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘

انوراگ کشیپ،تاپسی پنو کے خلاف آئی ٹی ریڈ،راہل گاندھی نے مودی سرکار کوگھیرا ، لکھا-’کھسیانی بلی کھمبا نوچے‘

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کسانوں کے احتجاج اور مہنگائی کے معاملے پر مودی سرکار پر مسلسل حملہ آور ہیں۔ آج انہوں نے کسانوں کی حمایت کرنے والے انوراگ کشیپ اور تاپسی پنو پر آئی ٹی کے چھاپے کے سلسلے میں حکومت کوگھیراہے ہے۔ واضح رہے کہ صبح سے ہی ٹویٹر پر #ModiRaidsProFarmersٹرینڈ کر رہا تھا۔ اسی پر راہل گاندھی نے ہندی محاوروں کے ذریعہ مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔راہل گاندھی نے تین محاوروں کا ذکر کیا ہے۔ سب سے پہلا ’انگلیوں پرناچنا ‘ – مرکزی حکومت آئی ٹی ڈپارٹمنٹ-ای ڈی-سی بی آئی کے ساتھ یہ کام کرتی ہے۔ دوسرے میں انہوں نے لکھا ہے ۔ ’بھیگی بلی بننا‘ مرکزی حکومت کے سامنے دوست میڈیا بننا اور تیسرا ، ’کھسیانی بلی کھمبا نوچے ‘ جیسے مرکزی حکومت کسانوں کے حامیوں پر ریڈ کراتی ہے۔واضح رہے کہ انکم ٹیکس ٹیم نے ممبئی اور پونے میں پروڈیوسر اورہدایت کار انوراگ کشیپ اور تاپسی پنوں کے گھرپر چھاپہ مارا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ٹیکس چوری کے معاملے میں کی جارہی ہے۔ انکم ٹیکس کی دفعہ 132 کے تحت یہ چھاپے ماری کی گئی ۔انکم ٹیکس محکمہ نے ممبئی اور پونے میں 20 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے۔ پونے کے ایک ہوٹل میں انوراگ کشیپ اور تاپسی سے بھی تفتیش کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اس چھاپے اور تفتیش کے دوران یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ یہ مشہور شخصیات کتنا کماتی ہیں اور کس کے ذریعے انہیں کاروبار ملتاہے۔اس چھاپے کے بعد کچھ لوگوں نے مودی سرکار پر یہ سوال بھی اٹھایا کہ حکومت کسانوں کی مدد کرنے اور سرکاری ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے والوں کو جان بوجھ کر ہراساں کررہی ہے۔ اس کے بعد ٹویٹر پر #ModiRaidsProFarmersٹرینڈ کرنے لگا ، جس میں حکومت پر سوالات اٹھاجا رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment