راہل گاندھی نے بھارتی نرسوں کے ساتھ گفتگو کی

نئی دہلی:کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے ہندنژاد نرسوں سے بات چیت کی جو’’ یوم ڈاکٹر‘‘ کے موقع پربیرون ملک نرسوں کے طور پر کام کررہی ہیں۔ انہوں نے کہاہے کہ کوویڈ۔19 سے لڑنے والی ان ہندوستانی نرسوں پر انہیں فخر ہے اور وہ انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ ان کے ملک کوبھی ان پر فخر ہے کیونکہ وہ باہرمیں ملک کی نمائندہ ہیں۔ اس ویڈیو کانفرنس میں چارنرسیںان کے ساتھ جڑی تھیں۔ راہل گاندھی نے اس سے کویڈ۔19 کے خلاف بیرون ملک لڑنے کاتجربہ پوچھااورجانناچاہا کہ وہ مشکل اوقات میں کیسے انتظام کررہی ہیں۔ان کے ساتھ نیوزی لینڈ سے انو راگناٹ ، آسٹریلیا سے نریندر سنگھ ، برطانیہ سے شرلی امول اور ایمس دہلی سے وپن کرشنن شامل تھیں۔راہل گاندھی نے انھیں بتایاہے کہ ہمیں یہ کہنے کا موقع نہیں ملتا ، لیکن آپ ہمارے ملک کی نمائندہ ہیں۔ ہمیں اس پر فخر ہے۔ دراصل آپ سے بات کرنامیرے لیے اعزازکی بات ہے۔راہل گاندھی نے ان سے پوچھا کہ انھیں بیرون ملک کیسے دیکھا جارہا ہے ۔سب نے بتایاہے کہ ابتدامیں اس بیماری کو فلوسمجھنے میں زیادہ سنجیدگی سے نہیں لیاگیاتھا لیکن بعد میں اسپتالوں میں اضافی احتیاط شروع کردی گئی تھی۔راہل گاندھی نے پوچھا کہ ہم سب کو اس وبا سے کونسا سبق سیکھنا چاہیے ، جس پر نریندر سنگھ نے کہا کہ ہمیں کوویڈ 19 کے رہنمااصولوں پر سنجیدگی سے عمل کرنا ہے۔