راہل گاندھی کامودی حکومت پر نشانہ:کم سے کم حکمرانی زیادہ سے زیادہ نجکاری

نئی دہلی،سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک بار پھرنوکریوں اور نجکاری کے معاملے پر مودی حکومت پر حملہ بولا ہے۔ راہل گاندھی کورونا وائرس، معیشت اور روزگار سمیت دیگر امور پر حکومت کو گھیرنے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے ہفتے کے روز کہا کہ مودی حکومت کی سوچ وفکر کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ نجکاری کرنے کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ صرف ایک بہانا ہے۔ سرکاری دفاتر کو مستقل عملے سے پاک بنانا ہے، نوجوانوں کے مستقبل کو چرانا ہے ،دوستوں کو آگے بڑھانا ۔اس سے قبل جمعہ کو راہل گاندھی نے حکومت کو نشانہ بنایا تھا کہ 120 ملین ملازمتیں غائب ہو گئیں۔ 5 ٹریلین ڈالر کی معیشت غائب ہے۔ عام شہریوں کی آمدنی غائب ہے۔ ملک کی خوشحالی اور سلامتی غائب ہے۔ سوال پوچھو توجواب غائب ۔