Home قومی خبریں راہل گاندھی کا’من کی بات‘ پر طنز:امتحانات کے بجائے وزیر اعظم نے کھلونوں پر گفتگوکی

راہل گاندھی کا’من کی بات‘ پر طنز:امتحانات کے بجائے وزیر اعظم نے کھلونوں پر گفتگوکی

by قندیل

نئی دہلی:وزیر اعظم مودی نے آج اپنے ریڈیو پروگرام من کی بات کے ذریعے ملک کے عوام سے خطاب کیا۔ وزیر اعظم مودی کے پروگرام کی نشریات کے اختتام پر راہل گاندھی نے وزیر اعظم پر حملہ کیا۔ راہل گاندھی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے وزیر اعظم مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک میں NEET اور JEE کے امتحانات دینے والے چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم ان کے ساتھ امتحان پر تبادلۂ خیال کریں ،لیکن وزیر اعظم نے ملک کے لوگوں سے کھلونوں پر بات کی۔اس سے پہلے بھی راہل گاندھی NEET اور IIT JEE امتحان کے حوالے سے مودی سرکار پر سوال اٹھاچکے ہیں۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ طلباملک کا مستقبل ہیں۔ واضح رہے کہ ملک میں NEET اور IIT JEE کے امتحان کو لے کر حکومت اور اپوزیشن پارٹیاں آمنے سامنے ہیں۔ حکومت کا مؤقف ہے کہ کورونابحران کے دوران امتحانات احتیاط کے ساتھ کرائے جاسکتے ہیں، جب کہ حزب اختلاف کا کہنا ہے کہ ہزاروں طلبہ کا اکٹھا ہونا ان کی صحت اور زندگی کے ساتھ کھلواڑثابت ہوسکتا ہے۔

You may also like

Leave a Comment