Home قومی خبریں مفتی نعمت اللہ ناظم قاسمی کو ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

مفتی نعمت اللہ ناظم قاسمی کو ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض

by قندیل

 

مظفرپور(عبدالخالق قاسمی)مولانا مفتی نعمت اللہ ناظم قاسمی مظفرپوری کو ام القری یونیورسٹی مکہ مکرمہ سے پی ایچ ڈی کی ڈگری موقر علما کرام کے ہاتھوں دی گٸی، ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے کے بعد ملک کے نوجوان علما کرام میں خوشی کی لہر دوڑ گٸی ہے۔مولانا مفتی نعمت اللہ ناظم قاسمی ایک طویل عرصہ سے ام القری یونیورسیٹی میں ریسرچ اسکالر ہیں اور علمی تحقیقی کاموں کو انجام دے رہے ہیں۔مولانا نے دارالعلوم دیوبند سے فراغت اور المعھدالعالی الاسلامی حیدرآباد سے حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ و ناظم المعھد العالی الاسلامی کے خصوصی طورپر زیر تربیت رہ کر افتاء و تحقیق کا کورس مکمل کرنے کے بعد ام القری یونیورسیٹی میں اعلی تعلیمی مراحل کی تکمیل کر رہے ہیں۔مولانا نے علم حدیث کو اپنا خصوصی موضوع بنایا ہے۔چنانچہ آپ نے ایم اے میں اپنا علمی مقالہ شیخ عبدالحق محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ کی مشہور زمانہ عربی تالیف ماثبت بالسنہ فی الایام والسنہ کی تحقیق و تخریج کے موضوع پر مکمل کیا، جب کہ آپ نے اپنے پی ایچ ڈی کے مقالہ کے لئےعلم حدیث کے انتہاٸی دقیق موضوع علم جرح و تعدیل و علم علل سے سے متعلق اپنا مقالہ مرتب کیا ہے۔جس کا عربی میں پورا نام :الرواة الذین وصفہم ابن حبان بالخطا فی کتابہ الثقات ہے۔مورخہ 20 مٸی بروز سوموار بعد نماز ظہر کلیة الدعوہ و اصول الدین کے مناقشہ ہال میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی گٸی۔اس مناقشہ ہال میں چار مناقشین :ڈاکٹر عبدالرحمن السلمی،ڈاکٹر خالد الاسمری،ڈاکٹر عبداللہ مشبب،ڈاکٹر طارق دہلوی نیز نگراں رسالہ ڈاکٹر مشعل حمید اللہیبی کی موجودگی میں مناقشہ کی کارواٸی شروع ہوٸی اور تقریبا ڈھاٸی گھنٹے تک چلتی رہی۔ مناقشین نے آپ کے علم و تحقیق کو سراہا ،حوصلہ افزائی کی اور مفید مشوروں سے نوازا، پھر سبھوں کے اتفاق راٸے سے امتیازی درجہ کے ساتھ آپ کے مقالہ کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری کے لئے قبول کٸے جانے کی خوش خبری سناٸی گٸی۔اس موقع پر مولانا نعمت اللہ ناظم قاسمی نے عم مکرم مولانا قاسم مظفرپوری رحمة اللہ علیہ سابق قاضی شریعت امارت شرعیہ بہار و اریسہ جھارکھنڈ۔و بانی مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور مظفرپور بہار، والد ماجد حافظ ناظم رحمانی۔سکریٹری مدرسہ طیبہ منت نگر مادھوپور ، والدہ ماجدہ اور برادر اکبر مشہور عالم دین، درجنوں کتابوں کے مصنف مولانا رحمت اللہ ندوی مدنی دوحہ قطر اور اپنے خصوصی مربی حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صدر آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوٸے کہا کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم کے بعد انھی بزرگوں کی دین ہے کہ آج اس مقام پر پہنچا ہوں۔

واضح رہے کہ مولانا نعمت اللہ ناظم کا تعلق سرزمین بہار کے مظفرپور ضلع کے کٹرہ بلاک کے ایک چھوٹے سے گاؤں مادھوپور انگواں سے ہے۔اس موقعے پر مولانا مفتی شمیم اختر قاسمی،مولانا سالم قاسمی،مولانا مشتاق ندوی،مولانا عطااللہ قاسمی،مولانا نظام الدین ندوی،حافظ سعد نعمت اللہ،حافظ یاسر،انس نعمت اللہ سمیت دیگر احباب موجود تھے۔ڈاکٹریٹ کی ڈگری ملنے پر مبارکباد پیش کرنے والوں میں حافظ منت اللہ رحمانی،مولانا تقی احمد قاسمی،مولانا عبدالخالق قاسمی،قاری بلال مظاہری،مولانا فضل اللہ ندوی، مولانا عطااللہ ندوی،مولانا مظفر رحمانی،مولانا عامر مظہری،ایس ایم ضیا،مولانا اسرار مظاہری،حافظ منظر،لطف الرحمن قاسمی،حافظ افتخار ، انجینیر حماد صدیقی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔

You may also like