قاضی شہر کانپور وجمعیت علمائے یوپی کے صدر مولانا متین الحق اسامہ کا انتقال 

 

نئی دہلی:

جمعیة علمائے اترپردیش کے صدر، جامعہ محمودیہ کانپورکےبانی و ناطم اعلی وقاضی شہر کانپور مولانا محمد متین الحق اسامہ قاسمی کا آج بتاریخ ۱۸ جولائی رات تقریبا دو ۲ بجےشہر کانپور میں انتقال ہوگیا۔

مولانا مرحوم جمعیہ علماء اترپردیش کے صدر ہونے کی حیثیت سے لاک ڈاؤن ہونے کے بعد سے مسلسل ملت کی خدمات میں مصروف رہے ۔حتی کہ چند دنوں قبل بخارکے عارضہ میں مبتلا ہوئے ۔دیگر عوارض شوگر وغیرہ کی وجہ سے مرض ناقابل کنٹرول ہوا تو اسپتال میں ایڈ مٹ کئے گئے اور کل رات تقریبا ۸ آٹھ بجے ہارٹ اٹیک کے بعد طبیعت مزید نازک ہونے کے ساتھ رات دو ۲ بجے آپ اللہ کو پیارے ہوگئے ۔ انہوں نے اپنے آپ کو دینی و ملی کاموں کےلئے رات ودن وقف کررکھاتھا اور ان دنوں بھی مسلسل ملی خدمات میں مصروفیت کی بنا پر ہی بیمار ہوئے اور مختصر علالت کے بعد آج رات اللہ کو پیارے ہوگئےـ

مولانا کے انتقال پر ملال کی خبر سے پورے علاقے میں غم کی لہر دوڑ گئی ۔ اور تمام دینی وملی حلقوں میں صف ماتم بچھ گئی ۔ ان کی وفات پر مقتدر اہل علم و دانش نے رنج و غم کا اظہار کیا ہےـ