قاضی بہیرہ کے محمد نوشاد میٹرک میں اعلی نمبرات سے کامیاب، حبیب اللہ ہاشمی نے مبارکباد پیش کی

دربھنگہ: مقامی بلاک کے قاضی بہیرا گاؤں کے باشندہ محمد شہاب الدین کے صاحبزادہ محمد نوشاد کے میٹرک میں نمایاں نمبرات حاصل کرنے پر گاؤں میں خوشی کا ماحول ہےـ اس موقع پر سابق ضلع پارشد و جنتادل یو اقلیتی سیل کے جنرل سکریٹری حبیب اللہ ہاشمی نے محمد نوشاد کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علم صالح معاشرے کی تشکیل و سماج کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہےـ ہاشمی نے صدیقی کوچنگ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد عرشی کو بھی مبارکباد پیش کی ـ انہوں نے کہا کہ مسلسل محنت اور صحیح وقت پر صحیح رہنمائی ملنے سے طلبا کی کامیابی یقینی ہوتی ہے، مذکورہ طالب علم کے والد محمد شہاب الدین غربت کے باوجود اپنے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں جس کے لیے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں ـ شہاب الدین کے صاحبزادے نے چار سو چھتیس نمبرات حاصل کرکے گاؤں اور علاقے کا نام روشن کیا ہےـ