Home قومی خبریں قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مذہب وثقافت پینل کی آن لائن میٹنگ

قومی اردو کونسل کے زیر اہتمام مذہب وثقافت پینل کی آن لائن میٹنگ

by قندیل

ہندوستان میں ہر مذہب و کلچر کے فروغ کے بھرپور امکانات ہیں: ڈاکٹر شیخ عقیل احمد

نئی دہلی: ہمارا ملک مختلف مذاہب اور ثقافتوں کا گہوارہ ہے۔یہاں ہر مذہب وکلچرکے فروغ کے بھرپور امکانات موجود ہیں۔اسی لیے مختلف ثقافتوں اور تہذیبوں کو یہاں فروغ حاصل ہوا۔ اپنے ملک کی اسی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے وزارت تعلیم حکومت ہند کے تحت چلنے والے ادارے قومی اردو کونسل نے کئی برس قبل اپنے یہاں مذہب وثقافت کا پینل قائم کےا جس کے تحت اب تک مذہب، تصوف اور تہذیب وثقافت کے حوالے سے بہت سی کتابیں شائع کی جاچکی ہیں اور یہ سلسلہ ہنوز جاری ہے۔ان خیالات کا اظہار قومی کونسل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر شیخ عقیل احمد نے قومی کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ مذہب وثقافت پینل کی آن لائن میٹنگ میں کیے۔انھوں نے کہا کہ قومی کونسل سے اب تک مذہب وثقافت پر مبنی درجنوں کتابیں شائع ہوچکی ہیں۔کووڈ 19کے باوجود اس سال بھی کئی اہم کتابوں کی اشاعت عمل میں آئی ۔انھوں نے کہا کہ یہ پینل بلا تفریق مذہب وثقافت کتابیں شائع کرتا ہے اور متنازعہ اور مختلف فیہ مسائل اور چیزوں کی اشاعت سے گریز کرتا ہے ۔ تاکہ تمام مذاہب اور ثقافتوں کے حامل افراد کے درمیان ایک دوسرے کے لیے محبت واخوت کا جذبہ پیدا ہو۔

پروفیسر اخترالواسع نے کہاکہ قومی کونسل اردو کا سرگرم ادارہ ہے اور یہ نہ صرف اردو زبان کے فروغ کے لےے کام کررہا ہے بلکہ عربی وفارسی جیسی زبانوں کے ساتھ مختلف تہذیبوں اور ثقافتوں کے لیے بھی کام کررہا ہے۔یہاں کام کی رفتار بہت تیز ہے۔ کووڈ19کے سبب جب کہ ہر جگہ مہینوں تک ہر طرح کی سرگرمیاں ٹھپ رہیں، یہ ادارہ ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کی سربراہی میں کام کرتا رہا اور اس نے اپنی رفتار میں کوئی کمی نہ آنے دی۔ یہی وجہ ہے کہ اس اثنا میں بھی آن لائن میٹنگوں، ویبناروں اور کانفرنسوں کا سلسلہ جاری رہا۔آج کی میٹنگ کا انعقاد اس کا واضح ثبوت ہے۔انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کشادہ ذہن رکھتے ہیں اور سب کو مواقع دیتے ہیں۔ان کے اس حسن سلوک کی وجہ سے قومی کونسل سے جڑنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے اورکونسل کی اسکیموں کادائرہ بھی روز افزوں پھیل رہا ہے۔مولانا قطب الدین رضوی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ڈاکٹر شیخ عقیل احمد کی سرپرستی میں نہ صرف کونسل کو تقویت حاصل ہوگی بلکہ اردو کے فروغ کا دائرہ بھی وسیع ہوگا۔مولانا مجتبیٰ کوکب نے کہا کہ میٹنگ میں جن کتابوں کی اشاعت کی منظور ی دی گئی اور جو تجاویز سامنے آئیں ، وہ سب اہمیت کی حامل ہیں۔اقبال انصاری نے کہا کہ یہ بہت مفید اور عمدہ پینل ہے اس کے بہت سے فوائد سامنے آرہے ہیں اور عمدہ کتابوں کی اشاعت ہورہی ہے ۔آخر میں اسسٹنٹ ڈائرکٹر (اکیڈمک) شمع کوثر یزدانی نے مہمانان اور شرکائے میٹنگ کا شکریہ ادا کیے۔ میٹنگ میں جن حضرات نے شرکت کی ان میں پروفیسر زینت شوکت علی، پروفیسر سید حسین احمد، ڈاکٹر مشتاق احمد تجاروی کے علاوہ ڈاکٹر فیروزعالم (اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر)، محترمہ آبگینہ عارف، محمد افروز اوریوسف رامپوری بھی شریک رہے۔

You may also like

Leave a Comment