پشپم پریااورپپویادوکی شکست،جن ادھیکارپارٹی کو ایک سیٹ بھی نہیں

پٹنہ:جن ادھیکارپارٹی (جے اے پی) کے صدر راجیش رنجن یادو نے 20 سال بعد اسمبلی انتخابات میں اپنی قسمت آزمانے کے لیے مدھے پورہ کی نشست سے الیکشن لڑا تھا اور وہ ترقی پسند جمہوری اتحاد (پی ڈی اے) کے وزیراعلیٰ کا چہرہ تھے۔ مدھے پورہ سیٹ سمیت تمام سیٹوں پران کی پارٹی کی ہارہوئی ہے اوروہیں پشپم پریاکی بھی دونوں سیٹوں پرہارہوئی ہے۔ اب تک ووٹوں کی گنتی میں اسے ساڑھے آٹھ ہزار کے قریب ووٹ ملے ہیں۔بہارکے انتخابی نتائج کے بارے میں پپو یادونے کہا کہ این ڈی اے کو اس وقت برتری حاصل ہے ۔ای وی ایم کے معاملے پر پپو یادونے کہا کہ بیلٹ پیپر سے ای وی ایم کو تبدیل کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ شروع میں ایسے رجحانات تھے کہ گرینڈ الائنس الیکشن جیت سکتا ہے۔ اس طرح انہوں نے ای وی ایم پر سوال اٹھایاہے۔