Home بین الاقوامی خبریں جرمنی : کروناکی وجہ سے سرکاری پابندیوں کیخلاف زبردست احتجاج

جرمنی : کروناکی وجہ سے سرکاری پابندیوں کیخلاف زبردست احتجاج

by قندیل

برلن:جرمنی میں کئی مقامات پر ہزاروں افراد نے کورونا وائرس کے انسداد کی حکومتی پالیسیوں کے خلاف مظاہرے کیے۔ پولیس کے مطابق سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ شمالی شہر ہیمبرگ میں ہوا، جہاں تیرہ ہزار سے زائد افراد نے مارچ کیا۔ اس مارچ کا نعرہ تھا، ’’بہت ہو چکا، ہمارے بچوں سے دور رہو۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسلڈورف شہر میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا۔ اس کے علاوہ فرینکفرٹ میں بھی ہزاروں شہری سڑکوں پر نکلے، جو کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے سخت حکومتی پابندیوں کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔ان مظاہروں کے منتظمین کی طرف سے بھی شرکاء سے کہا گیا تھا کہ وہ سماجی فاصلوں کے ضوابط کا خیال رکھیں اور ماسک پہنیں، تاہم کئی مظاہرین اس ہدایت پر عمل نہ کرتے ہوئے بھی نظر آئے۔

You may also like

Leave a Comment