پروفیسر سعودعالم قاسمی فیکلٹی آف تھیولوجی کے نئے ڈین

علی گڑھ:پروفیسر ایم سعود عالم قاسمی آئندہ 15؍فروری سے فیکلٹی آ ف تھیولوجی کے نئے ڈین ہوں گے۔ ان کی مدت کاردوبرس ہوگی۔پروفیسرسعود عالم قاسمی کا تدریس و تحقیق کا تجربہ 32 برسوں پر محیط ہے۔ انھوں نے 15 پی ایچ ڈی مقالوں کی نگرانی کی ہے اورتین سوسے زائدتحقیقی مضامین تحریرکیے ہیں۔ وہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ سمیت 14؍علمی و دینی اداروں سے وابستہ ہیں۔