پرینکاگاندھی کا یوگی حکومت پر حملہ،کہا خواتین کی حفاظت کے تئیں ان کی نیت میں کھوٹ

لکھنؤ:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے بدھ کے روز اترپردیش کے ضلع بدایوں میں ایک خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد مبینہ طور پر قتل کے معاملے پر ریاست کی بی جے پی حکومت پر نشانہ لگایا اور الزام لگایا کہ خواتین کی سلامتی سے متعلق حکومت کے ارادے خراب ہیں۔ پرینکا نے ٹویٹ کیا کہ ہاتھرس میں سرکاری عملے نے ابتدائی طور پر شکایت نہیں سنی ، حکومت نے افسران کو بچایا اور آواز دبائی۔ بدایوں تھانہ نے شکایت نہیں سنی ، واقعے کے جائے وقوع کا دورہ بھی نہیں کیا۔یوپی حکومت خواتین کے تحفظ کے تئیں ایماندانہیں ہے۔