پرینکا گاندھی کا طنز:جس دن تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہواس دن کو ’اچھا دن‘ قراردے مودی حکومت

نئی دہلی:کانگریس نے ملک میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے لیے مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے کہا کہ ہفتے کے تمام دن  مہنگے دن ہیں ، جس دن تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو ،بی جے پی کو اس دن کواچھا دن قرار دینا چاہیے۔ انہوں نے ٹویٹرپر لکھا کہ بی جے پی حکومت کو ہفتے کے اس دن کا نام ’اچھا دن رکھ دینا چاہیے جس پر ڈیزل پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ ہو ، کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے باقی دن توعام لوگوں کے لیے مہنگے دن ہیں کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی تیل کی بڑھتی قیمتوں پر مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ دوسری طرف راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی مودی سرکار کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ تیل کی بڑھتی قیمتیں مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عام لوگ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے پریشان ہیں۔ گزشتہ11 دن سے قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ مودی حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں فی الحال یو پی اے کے وقت کا نصف ہیں لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک کی نمایاں سطح پر پہنچ گئی ہیں۔