وارانسی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر نشانہ لگایا ہے۔پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سال 2019 میں وزیر اعظم کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں 365 میں سے 359 دن دفعہ 144 لگائی گئی اور پی ایم لوگوں سے کہتے ہیں کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک انگریزی ویب سائٹ کی خبر کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھاکہ پی ایم مودی کے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں سال 2019 میں 365 دن میں 359 دن دفعہ 144 نافذ رہی اور پی ایم مودی لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
دراصل، انگریزی ویب سائٹ کو بنارس ہندو یونیورسٹی کے ایک طالب علم نے بتایا کہ وارانسی کے لوگ ڈرے ہوئے ہیں، یہاں ہر کوئی ایک دوسرے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہا ہے۔بتا دیں کہ ابھی حال ہی میں بنارس ہندو یونیورسٹی (بی ایچ یو) کے کانووکیشن میں ایک طالب علم نے اپنی ڈگری اس لئے لینے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ اس کے دوسرے ساتھی شہریت ترمیم قانون کے احتجاج کے دوران گرفتار کر لئے گئے ہیں۔بتا دیں کہ، شہریت ترمیم قانون (سی اے اے) کے خلاف ملک کے کئی حصوں میں احتجاج ہوئے تھے،کئی جگہ مظاہرے اب بھی جاری ہیں۔اتر پردیش، گجرات، دہلی، کرناٹک، مغربی بنگال، آسام کے ساتھ ہی بہار میں بھی اس پر زبردست احتجاج دیکھنے کو ملا تھا۔اتر پردیش اور دہلی میں تو مظاہروں نے پرتشددشکل لے لی تھی،جس کے بعد قانون نظام کو برقرار رکھنے کے لئے دفعہ 144 لگائی گئی تھی۔بتا دیں کہ، سی اے اے اور این آرسی کے خلاف گزشتہ دنوں اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ سمیت ریاست کے کئی اضلاع میں تشدد مظاہرے ہوئے تھے۔یوپی میں مظاہروں کے دوران ہوئے تشدد میں اتر پردیش میں تقریبا 15 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔اپوزیشن پارٹیاں اس قانون کے پاس ہونے کے بعد سے حکومت پر تنقید کر رہی ہیں۔.
پرینکا گاندھی کا پی ایم مودی پر نشانہ، کہا وارانسی میں 365 دن میں سے 359 دن لگی دفعہ 144
previous post