Home قومی خبریں مانو میں دارا شکوہ پر ڈرامہ کی پیش کش

مانو میں دارا شکوہ پر ڈرامہ کی پیش کش

by قندیل

حیدرآباد (پریس نوٹ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے ڈرامہ کلب نے شاہجہاں کے بڑے شہزادے دارا شکوہ کی زندگی اور قربانیوں پر ایک ڈرامہ پیش کیا جو شعبہ فارسی و سنٹرل ایشین اسٹڈیز کی بین الاقوامی کانفرنس ” مجمع البحرین دارا شکوہ :مذہبی اور روحانی نظریہ صلح کل کی مشعل راہ“ کی ثقافتی شام کے طور منعقد کیا گیا تھا۔
اس ڈرامے میں بنیادی طور پر دارا اور سرمد کے امن کے پیغامات پر توجہ دی گئی اور دونوں کرداروں کے بارے میں غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی۔ اس ڈرامہ میں اسٹیج پر 19 اور اسٹیج کے پیچھے 15 افراد پر مشتمل بڑی کاسٹ نے حصہ لیا۔
پروفیسر سید عین الحسن، وائس چانسلر نے کہا کہ اس انداز میں ڈرامہ کی پیشکش خوش آئند ہیں۔ اگر طلبہ محنت کرتے رہیں تو ان کے لیے صرف آسمان ہی حد ہوگی۔جناب معراج احمد، کلچرل کوآرڈینیٹر، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ایم سی جے، اور ڈرامے کے ڈائرکٹر کے بموجب سید مظہر الدین نے دارا شکوہ کا کردار ادا کیا جبکہ شاہجہاں کا کردار محمد شاہنواز عالم نے ادا کیا۔ مصباح ظفر نے اورنگ زیب اور فہیم نے شیخ سرمد کا کردار بخوبی نبھایا۔ دیگر طلبہ جنہوں نے اہم کردار ادا کیے ان میں شہباز خان، ابرار احمد، عبدالقادر جیلانی، بدرِ عالم، محمد نورعین، نفیس احمد، اشرف احمد، نور مجسم، شہزان خان، ماجد احمد، ندیم عالم، عبدالقادر، ضمیر حسن اور افرا حسین شامل تھے۔
مشیرہ نے پروگرام کی نظامت کی اور کاسٹیوم زینب غزالی اور حنا پروین نے ڈیزائن کیے، عافیہ پروین اور حسنہ پروین نے سیٹ تیار کیا۔ پروین ناز نے میک اپ کیا۔ حبیب احمد، عمران احمد اور یاسر نے پراپس فراہم کیے۔ لائٹس کو شہباز احمد اور جسارت نے کنٹرول کیا اور میوزک کو سقیم بختاور نے آپریٹ کیا۔ یہ مانو ڈرامہ کلب کا پہلا مکمل اِن ہاﺅس پرڈکشن تھا۔
پروفیسر شاہد نوخیز، صدر شعبہ فارسی و سنٹرل ایشین اسٹڈیز نے شکریہ ادا کیا۔ ڈاکٹر فیروز عالم، اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو، ڈاکٹر جنید، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ فارسی، جناب حسین عباس رضوی، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ایم سی جے، ڈاکٹر عدنان بسم اللہ، اسسٹنٹ پروفیسر، شعبہ ہندی نے ڈرامہ کے انتظامات اور تیاریوں کی نگران کی۔

You may also like

Leave a Comment