Home قومی خبریں پی پی ای کٹ گھوٹالہ، قصورواروں پر کب ہوگی کارروائی:پرینکاگاندھی

پی پی ای کٹ گھوٹالہ، قصورواروں پر کب ہوگی کارروائی:پرینکاگاندھی

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے دو میڈیکل کالجوں میں ناقص پی پی ای کٹ کی فراہمی کو لے کر وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ پر حملہ کیا ہے۔ پی پی ای کٹ کی شکایت سے متعلق خط کے لیک ہونے کے معاملے میں پرینکا گاندھی نے یوگی حکومت سے سوال کیا کہ کیا ہیلتھ ورکرس کے لئے خراب معیار کے ذاتی حفاظتی سامان کی فراہمی کے قصورواروں پر کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ یوپی کے کئی سارے طبی کالجوں میں خراب پی پی ای کٹس دی گئی تھیں۔ یہ تو اچھا ہوا صحیح وقت پر وہ سامنے آ گئیں اور واپس ہو گئیں اور ہمارے ہیلتھ ورکرس کی حفاظت سے کھلواڑ نہیں ہوا۔حیرت کی بات یہ ہے کہ یوپی حکومت کو یہ گھوٹالہ پریشان نہیں کر رہا ہے بلکہ یہ پریشان کر رہا ہے کہ خراب کٹس کی خبر باہر کس طرح آ گئی۔ یہ تو اچھا ہوا کہ خبر باہر آ گئی ورنہ خراب کٹ کا معاملہ پکڑا ہی نہیں جاتا اور ایسے ہی رفع دفع ہو جاتا۔ کیا قصورواروں پر کارروائی ہو گی؟ غور طلب ہے کہ کرونا وائرس سے متاثر لوگوں کا علاج کر رہے ہیلتھ ورکرس کی حفاظت کے لئے مبینہ طور پر خراب معیار کیذاتی حفاظت کا سامان(پی پی ای) کٹ کی فراہمی کے معاملے میں ڈائریکٹر جنرل طبی تعلیم (ڈی جی ایم ای) کے خط کے لیک ہونے کی جانچ اترپردیش حکومت نے اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) کو سونپی ہے۔

You may also like

Leave a Comment