پورنوگرافی کیس: بمبئی ہائی کورٹ سے راج کندرا کو ملی عبوری راحت

ممبئی :بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کو سائبر پورنوگرافی کیس میں بمبئی ہائی کورٹ سے راحت ملی ہے۔ممبئی ہائی کورٹ نے شلپا کے شوہر راج کندرا کو عبوری راحت دی ہے ،اور ان کی ضمانت کی سماعت 25 اگست تک محفوظ رکھی ہے۔واضح ہو کہ سال 2020 میں سائبر پولیس کی جانب سے درج کیس میں راج کندرا نے بمبئی ہائی کورٹ سے ضمانت کی درخواست پیش کی تھی ۔ گزشتہ بار سیشن عدالت نے راج کندرا کی ضمانت عرضی خارج کردی تھی ،جس کے فیصلے کے خلاف راج کندرا نے ہائی کورٹ سے راحت کی اپیل کی تھی۔ اب عدالت نے اسے عبوری راحت دی ہے ۔ اس کی ضمانت کی درخواست پر 25 اگست کو سماعت ہوگی۔راج کندرا نے اپنی درخواست میں کہا کہ اس کا نام گزشتہ سال سائبر پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں شامل نہیں تھا،علاوہ ازیں کندرا نے یہ بھی کہا کہ اس نے پولیس کو اپنا بیان بھی دیا تھا اور تفتیش میں تعاون کے لیے کئی مواقع پر تفتیش کار کے دفتر بھی گیا تھا ۔ کندرا کے مطابق اس نے افسران کو تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی ہیں اور استغاثہ کے گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں۔واضح ہو کہ راج کندرا پورن فلمیں بنانے اور ایپس پر اپ لوڈ کرنے کے جرم میں جیل میں ہیں۔ اس تعلق سے کئی سنسنی خیز انکشافات ہو چکے ہیں۔