پولیس کو مزید وقت دینے کے خلاف شرجیل امام کی درخواست مسترد

نئی دہلی:دہلی ہائی کورٹ نے سی اے اے اور این آر سی پرگرفتارکیے گئے جے این یوکے طالب علم شرجیل امام کی درخواست جمعہ کوخارج کردی۔ اس درخواست میں شرجیل کے خلاف درج مقدمے کی تفتیش مکمل کرنے کے لیے پولیس کو مزید وقت دینے کے لیے نچلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج کیاگیاتھا۔جسٹس وی کامیشوررا راؤ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے فیصلہ سنایا اور کہاہے کہ فیصلے کی تفصیلی وضاحت عدالت کی ویب سائٹ پر اپ لوڈکی جائے گی۔ جج نے کہاہے کہ میں نے درخواست خارج کردی ہے۔