Home قومی خبریں وزیر اعظم مودی نے سری لنکا کے صدراور ماریشس کے وزیر اعظم سے کووڈ19 پر تبادلہ خیال کیا

وزیر اعظم مودی نے سری لنکا کے صدراور ماریشس کے وزیر اعظم سے کووڈ19 پر تبادلہ خیال کیا

by قندیل

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے اور ماریشس کے وزیر اعظم پی کے جگن ناتھ سے بات چیت کی اور کووڈ 19 وبا اور اس سے اقتصادی اثرات سے نمٹنے میں ہر ممکن حمایت دینے کی بات کہی۔وزیر اعظم مودی نے اپنے ٹوئٹس میں کہاکہ سری لنکا کے صدر گوٹبایا راج پکشے سے اچھی بات ہوئی۔سری لنکا کووڈ19 سے ان کی قیادت میں مؤثر طریقے سے جنگ لڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنے قریبی شپنگ کے علاقے میں اپنے پڑوسی ملک کو اس وبا اور اس کے اقتصادی اثرات سے نمٹنے میں حمایت جاری رکھے گا۔مودی نے کہا کہ ہم نے ہندوستان کے تعاون سے سری لنکا میں ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے اور مضبوط سرمایہ کاری تعلقات پر اتفاق کیا۔وزیر اعظم مودی نے آج ماریشس کے وزیر اعظم پی کے جگن ناتھ سے بھی بات چیت کی۔مودی نے ٹویٹ کیاکہ گرمجوشی بھری بات چیت کے لئے آپ کا شکریہ وزیراعظم پی کے جگن ناتھ۔ماریشس میں کووڈ 19 کو کنٹرول کرنے کے لیے مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ممالک کے لوگوں کے درمیان گرمجوشی بھرا اور خصوصی تعلقات ہیں جو مشترکہ ثقافت اور اقدار پر مبنی ہے۔ہندوستان اس مشکل وقت میں ماریشس کے اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

You may also like

Leave a Comment