Home قومی خبریں پی ایم مودی کا مہاراشٹر ریل حادثے میں مہاجر مزدوروں کی موت پر اظہار غم

پی ایم مودی کا مہاراشٹر ریل حادثے میں مہاجر مزدوروں کی موت پر اظہار غم

by قندیل

نئی دہلی:وزیر اعظم نریندر مودی نے مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ٹرین حادثے میں 14 مہاجر مزدوروں کی موت پر جمعہ کو افسوس ظاہر کیا۔انہوں نے کہا کہ ہر ممکن مدد مہیا کرائی جا رہی ہے۔اورنگ آباد ضلع میں ریل کی پٹریوں پر سو رہے کم از کم 14 مہاجر مزدوروں کی جمعہ کی صبح ایک مال گاڑی کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں ریل حادثے میں لوگوں کے مارے جانے سے بہت دکھی ہوں۔ریلوے کے وزیر پیوش گوئل سے بات کی ہے اور وہ صورتحال پر قریبی نظر رکھ رہے ہیں۔غور طلب ہے کہ یہ مزدورں  اپنے آبائی ریاست مدھیہ پردیش واپس آ رہے تھے۔وہ پٹریوں کے کنارے چل رہے تھے اور تھکاوٹ کی وجہ سے پٹریوں پر ہی سو گئے تھے۔

You may also like

Leave a Comment