ایم پی،گجرات اور یوپی کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی شاندار فتح،یوگی نے مودی کا گن گان کیا

لکھنؤ:اترپردیش کی سات اسمبلی نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج کا آج اعلان ہوگا۔ ضمنی انتخابات میں بی جے پی کوبرتری ملی ہے۔یوپی اورمدھیہ پردیش اورگجرات کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی کوکامیابی ملی ہے جب کہ چھتیس گڑھ اورجھارکھنڈمیں شکست ملی ہے۔ یوپی میںبی جے پی کی کامیابی پریوگی نے مودی کی تعریف کی ہے۔بی جے پی کی زبردست فتح پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے جیت کا سہرا وزیر اعظم نریندر مودی کے سرباندھاہے۔جب کہ شکست کی صورت میں مقامی لیڈران کوذمے داربتادیاجاتاہے۔