پلازما تھیراپی کا ٹرائل جاری رہے گا:کیجریوال

نئی دہلی:وزیر اعلی اروند کیجریوال نے جمعہ کو کہا کہ دہلی حکومت شدید بیمار ککووڈ -19 مریضوں کے علاج کے لئے پلازما تھریپی کے ٹرائل کو نہیں روکے گی کیونکہ اس کے ابتدائی نتائج اچھے ہیں۔ اس اعلان سے کچھ دنوں پہلے مرکز نے کہا تھا کہ کرونا وائرس مریضوں کے علاج کے لئے پلازما تھریپی تجرباتی مرحلے میں ہے اور اس سے زندگی کے لئے مہلک پیچیدگیاں پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ آن لائن پریس مذاکرات میں کیجریوال نے کہا کہ ایک مریض جس کی حالت نازک تھی، اسے پلازما تھریپی دینے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پلازما تھریپی کے ٹرائل کو نہیں روکنے والے ہیں۔ہمیں تھریپی کے اچھے نتائج مل رہے ہیں۔ حالانکہ یہ تجرباتی سطح پر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم کووڈ -19 سے ٹھیک ہوئے 1100 لوگوں سے رابطہ کر رہے ہیں کہ وہ زندگیاں بچانے کے لئے اپنا پلازما ڈونیٹ کریں۔ ہم دہلی میں ہر 10 لاکھ لوگوں پر 2300کووڈ -19 جانچ کر رہے ہیں۔وزیر اعلی نے کہا کہ راجستھان کے کوٹہ میں پھنسے دہلی کے طالب علموں کو واپس لانے کے لئے دہلی حکومت جمعہ کو 40 بسیں بھیجے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی لوٹنے پر طالب علموں کو 14 دن کے لئے الگ رکھا جائے گا۔ دہلی میں ضرورت مندوں کو دئیے جا رہے مفت راشن کودوگنا کرکے10 کلو کیا جائے گا۔