Home قومی خبریں پٹرول-ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کرکس کے لیےپیسہ جمع کر رہی ہے حکومت:پرینکا گاندھی

پٹرول-ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کرکس کے لیےپیسہ جمع کر رہی ہے حکومت:پرینکا گاندھی

by قندیل

نئی دہلی:کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھائے جانے کو لے کر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے بدھ کو سوال کیا کہ جب کسانوں اور مزدوروں کی مدد نہیں ہو رہی ہے تو پھر کس کے لئے پیسہ جمع کیا جا رہا ہے؟انہوں نے کہا کہ خام تیل کی قیمتوں میں بھاری کمی کا فائدہ عوام کو ملنا چاہئے۔ لیکن بی جے پی حکومت بار بار ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کرعوام کو ملنے والا سارا فائدہ اپنی جھولی میں بھر لیتی ہے۔ خام تیل کی قیمت میں کمی کا فائدہ عوام کو مل نہیں رہا ہے اور جو پیسہ جمع ہو رہا ہے اس سے بھی مزدوروں، مڈل کلاس، کسانوں اور صنعتوں کی مدد ہو نہیں رہی ہے۔پرینکا نے سوال کیا کہ آخر حکومت پیسہ جمع کس کے لئے کر رہی ہے؟کانگریس کے اہم ترجمان رندیپ سرجیوالا نے کہاکہ خام تیل کی قیمتیں مسلسل گر رہی ہیں۔ تیل کا کم قیمتوں کا فائدہ جو پٹرول-ڈیزل کی کم قیمتوں سے کسان دکاندار،تاجر،نوکری پیشہ طبقے کو ہونا چاہئے، اسے ٹیکس لگا کربی جے پی حکومت اپنی جیب میں ڈال رہی ہے۔ کیا عوام کو لوٹ کرجیبیں بھرنے ’راجدھرم‘ہے؟ مرکزی حکومت نے منگل کی رات کو پٹرول پر ایکسائزڈیوٹی 10 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 13 روپے فی لیٹر بڑھا دی ہے۔

You may also like

Leave a Comment