پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز اضافہ

ئی دہلی:پیر کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 60 پیسے فی لیٹر اضافہ کیاگیا۔ اس سے قبل اتوار کے روز بھی تیل کی قیمتوں میں اسی مقدارمیں اضافہ ہوا تھا۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلیاں شروع کردی ہیں۔ سرکاری کمپنیوں کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے بعد دہلی میں پٹرول کی قیمت 71.86 روپے سے بڑھ کر 72.46 روپے فی لیٹرہوگئی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت بھی 69.99 روپے سے بڑھ کر 70.59 روپے فی لیٹرہوگئی ہے۔ ایک عہدیدارنے بتایاہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا عمل دوبارہ شروع کردیاگیاہے۔