پیش رولیڈران پرطنزاچھی روایت نہیں:فاروق عبداللہ

نئی دہلی:نیشنل کانفرنس کے لیڈرفاروق عبداللہ نے کہاہے کہ ایوان میں بہت سارے لوگ ہوں گے جنھوں نے نہ ہی سردار پٹیل کودیکھاہے اور نہ ہی مہاتما گاندھی کودیکھاہے۔میں نے اپنے والد کے ساتھ دونوں کو دیکھا ہے۔ میری والدہ اور بہن کے ساتھ گاندھی کی تصویر ہے۔ میں نے اپنے والد کو جیل میں بھی دیکھا ہے ، لیکن انہوں نے کبھی نہرو کو گالی نہیں دی۔ لہٰذاجو لوگ اپنا کام کرکے گئے، ان پرطنزنہیں ہونا چاہیے۔ یہ اچھی پارلیمانی روایت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل جب یہ حکومت چلی جائے گی تو کیا ہم اس پر بھی لعنت بھیجیں گے؟ فاروق عبد اللہ نے وزیر قانون سے اپیل کی کہ وہ عوامی نمائندوں کی خرید و فروخت کو روکنے کے لیے کوئی قانون لائیں۔ انہوں نے حال ہی میں جموں و کشمیر میں ضلع پریشدکے منصفانہ انتخابات کے لیے حکومت کی تعریف کی اوریہ بھی انتباہ کیاہے کہ اگر جمہوریت کو زندہ رکھنا ہے تو اس کا کاروبار بند کرنا چاہیے۔نیشنل کانفرنس کے رہنمافاروق عبد اللہ نے صدر کے خطاب پرشکریہ کی تحریک پرایوان میں اظہار خیال کیاہے۔جموں وکشمیرکی دفعہ 370ہٹائے جانے کے بعدوہ عرصہ تک نظربندرہے ہیں۔