Home بین الاقوامی خبریں ایک ماہ میں اوباما کی کتاب کی تیس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت

ایک ماہ میں اوباما کی کتاب کی تیس لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت

by قندیل

نیویارک:سابق امریکی صدر باراک اوباما کی کتاب ’اے پرومسڈ لینڈ‘ کی اشاعت ایک ماہ قبل ہوئی تھی اور اب تک اس کتاب کی تین اعشاریہ تین ملین سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ یہ کتاب دو جلدوںمیں شائع ہونی ہے اور نومبر سے اس کا پہلا حصہ فروخت کے لیے دستیاب ہے۔ اس کتاب میں اوباما نے اپنی پہلی مدت صدارت کے سالوں کے واقعات بیان کیے ہیں۔ بالخصوص پاکستان میں اسامہ بن لادن کے قتل کے حوالے سے ان کے انکشافات کئی دنوں تک میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔

You may also like

Leave a Comment