Home قومی خبریں پاسوان نے غریبوں اور کمزوروں کے حقوق کا تحفظ کیا:راہل گاندھی

پاسوان نے غریبوں اور کمزوروں کے حقوق کا تحفظ کیا:راہل گاندھی

by قندیل

نئی دہلی:مرکزی وزیر رام ولاس پاسوان کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جمعہ کے روز کہا کہ پاسوان نے انتہائی محروم طبقات کو آواز دی اور غریبوں اور کمزوروں کے حقوق کا تحفظ کیا۔ پاسوان کے بیٹے چراغ پاسوان کو ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک نے ایک ایسا لیڈر کھو دیا ہے جس نے بہار اور ملک میں سیاست اور عوامی خدمت پر دیرپا اثر چھوڑا ہے۔ گاندھی نے کہاکہ پانچ دہائیوں سے زیادہ سیاست کی اور اپنی عمدہ عوامی زندگی میںانہوں نے انتہائی محروم طبقات کو آواز دی اور غریبوں اور کمزوروں کے حقوق کا تحفظ کیا۔ رکن پارلیمنٹ اور وزیر کی حیثیت سے انہوں نے ان طبقات کے مفادات اور خدشات کو ایک مضبوط آواز دی۔ راہل گاندھی نے کہاکہ میں اس مشکل وقت میں آپ اور کنبہ کے ساتھ گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں، وہ 74 سال کے تھے۔ ایل جے پی کے بانی اور صارفین سےمتعلق امور، خوراک اور عوامی تقسیم کے وزیر پاسوان کو کئی ہفتے قبل یہاں کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ حال ہی میں ان کی ہارٹ کی سرجری ہوئی تھی۔

You may also like

Leave a Comment