پریاگ راج: گنگا کے آبی سطح میں اضافہ ہونے سے تدفین شدہ لاشیں باہرآگئیں

پریاگراج : اترپردیش کے پریاگراج میں گنگا کے آبی سطح میں اضافے کی وجہ سے اس ندی کا کٹنا شروع ہوگیا ہے اور وہاں دفن کی گئی لاشوں کی ایک بڑی تعداد گنگا میں تیرنا شروع ہوگئی ہیں۔ ایسے صورت میں100 سے زیادہ لاشوںکی آخری رسوم میونسپل کارپوریشن نے کردی ہے ۔ چنری میں لپٹی ایک خاتون کی لاش ملی ہے۔ یہ کسی کی بیٹی ہوگی۔ کسی کی بیوی، پیدائش سے لے کر موت تک زندگی میں نہ جانے کتنے رشتے بنے ہوں گے۔ ہو سکتا ہے کسی نے سات جنم کا وعدہ بھی کیا ہو ، لیکن موت کے بعد یہاں پھینک گئے۔ پریاگراج میونسپل کارپوریشن کے زونل افسر نیرج کمار سنگھ نے بتایا کہ کچھ ایسی خواتین کی لاشیں بھی سامنے آئی ہیں جن کی نیل پالش ابھی تک نہیں ختم ہوئی ہے۔ اب میونسپل کارپوریشن کے لوگ خود اپنے ہاتھوںان کی آخری رسومات اکوانجام دے رہے ہیں۔