پارٹی لیڈران کا سونیااورراہل کونشانہ بناناغلط:کماری سیلجا

نئی دہلی:غلام نبی آزاد ، کپل سبل اور آنند شرما جیسے لیڈران کے بیانات اور کانگریس کی قیادت پر حملوں کے جواب میں کانگریس کی سینئرلیدڑاورسابق مرکزی وزیر کماری سیلجانے گاندھی خاندان کا کھلے عام دفاع کیا۔انہوں نے کہاہے کہ آج کل بہت سے لوگ پہلے اپنی تشہیر چاہتے ہیں ، پارٹی بعدمیں دیکھتے ہیں۔کماری سیلجانے کہاہے کہ یہ انتہائی افسوسناک لگتا ہے کہ کچھ لیڈران عوامی فورم میں ایسے سوالات اٹھارہے ہیںجن سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے ، اس سے صرف آپ کو تکلیف ہوتی ہے ، اس کے منفی اثرات زیادہ ہوتے ہیں۔کماری سیلجانے کہاہے کہ یہ الزامات بالکل غلط ہیں کہ پارٹی قیادت سے بات کرنے کے لیے کوئی فورم باقی نہیں بچا ہے۔ کماری سیلجانے مزیدکہاکہ میڈم کاسفر کوڈکی وجہ سے کم ہوگیا ہے ،ایسے میں صرف میڈم یاراہل جی سے ہی سوال کریں ، یہ غلط ہے۔