پارلیمنٹ میں مہنگائی،سرحد،کورونااورنئی تعلیمی پالیسی پروسیع بحث کی ضرورت:غلام نبی آزاد

نئی دہلی:اتوارکے روزکانگریس کے سینئرلیڈرغلام نبی آزادنے کہاہے کہ پارلیمنٹ کا اجلاس انتہائی مشکل صورتحال میں شروع ہونے والاہے۔ پورے ملک میں خوف کی فضا ہے ، دوستوں کی بھی یہی صورتحال ہے۔ دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیںجس پر پارلیمنٹ میں تبادلۂ خیال کرنا ضروری ہے۔غلام نبی آزادنے کہاہے کہ لداخ میں ہندوستان اورچین کی فوج آمنے سامنے ہیں اور تناؤ کا ماحول ہے۔ جی ڈی پی گر گئی ہے۔ مہنگائی اورنئی تعلیمی پالیسی جیسے بہت سے معاملات ہیں جن پربات کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک کے عوام ان امور کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں لہٰذاان پر پارلیمنٹ میں بات ہونی چاہیے۔