Home قومی خبریں پارلیمنٹ میں بحث ملکی مفاد میں ، حکومت ہر سوال کا جواب دینے کو تیارہوں: وزیراعظم

پارلیمنٹ میں بحث ملکی مفاد میں ، حکومت ہر سوال کا جواب دینے کو تیارہوں: وزیراعظم

by قندیل

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو کہا کہ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں ملک کے مفاد میں بحث ہونی چاہیے اور ملک کی ترقی کے لیے راستے تلاش کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سوال کا جواب دینے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ ایوان میں امن قائم ہو اور طرز عمل ایوان اور نشست کے وقار کے مطابق ہو۔اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ میں سوالات ہونے چاہئیں اور پارلیمنٹ میں امن ہونا چاہیے، ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں حکومت کے خلاف، حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آواز بلند ہو، لیکن پارلیمنٹ کا وقار، اسپیکر اور ایوان کا وقار،ہمیں آنے والے دنوں میں ایسا ہی کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہر معاملے پر بات کرنے کو تیار ہے۔حکومت کھلی بحث کے لیے تیار ہے، حکومت ہر سوال کا جواب دینے کو تیار ہے۔یوم آئین کے موقع پر ماضی میں منعقد ہونے والی تقریبات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہیں گے، ملک بھی چاہے گا اور ملک کا ہر عام شہری بھی چاہے گا کہ مجاہدین آزادی کا جذبہ، امرت کا جذبہ۔ آزادی کا مہوتسو اسی جذبے کے مطابق پارلیمنٹ میں ملک کے مفاد میں بحث ہونی چاہیے۔ ملک کی ترقی کےلیے راستے تلاش کیے جائیں، نئے اقدامات تلاش کیے جائیں۔

You may also like

Leave a Comment